راجوری کے منجکوٹ علاقے میں سڑک حادثہ، 10 افراد زخمی

جموں، 15 اپریل

جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے منجکوٹ علاقے میں منگل کی صبح ایک سڑک حادثے میں کم سے کم 10 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ منجکوٹ کے گھمبیر مغلان علاقے میں منگل کی صبح ایک منی بس زیر رجسٹریشن نمبرJK02Q – 2158 ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پر لڑھک گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار کم سے کم 10 افراد زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور مقامی لوگوں نے فوری طور بچائو آپریشن شروع کرکے زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔بتایا جاتا ہے کہ تمام زخمیوں کو معمولی نوعیت کی چوٹیں لگی ہیں۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔

Comments are closed.