راجوری پونچھ سیکٹر میں 30 کے قریب پاکستانی ملی ٹنتوں کے سرگرم ہونے کا شبہ/ دفاعی ذرائع
پونچھ /22دسمبر
دفاعی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ راجوری پونچھ سیکٹر میں 30 کے قریب پاکستانی ملی ٹنٹوں کے سرگرم ہونے کا شبہ ہے جو ملی ٹنسی کو بحال کرنے کی کوشش میں ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں ملی ٹنسی سرگرمیوں کو بحال کرنے کا منصوبہ پاکستان اور چین کی جانب سے لداخ سیکٹر سے فوجیوں کو ہٹانے اور اس علاقے میں افواج کو دوبارہ تعینات کرنے کیلئے ہندوستانی فوج پر دباو¿ ڈالنے کیلئے ایک بڑے گیم پلان کا حصہ ہے۔
دفاعی حکام کے مطابق ”پاکستان اور چین کے گٹھ جوڑ کا ایک بڑا گیم پلان ہے کہ بھارت کو جموں اور کشمیر کے سیکٹر سے باہر نکلنے کی اجازت نہ دی جائے اور چین کی سرحد پر فوجیوں کو تعینات کیا جائے، خاص طور پر لداخ سیکٹر میںجہاں پی ایل اے اور ہندوستانی افواج ایک دوسرے کے خلاف جنگ میں ہیںاور گزشتہ تین سالوں سے وہاں تناﺅ جاری ہے “ ۔
Comments are closed.