راجوری میں کنٹرول لائن پر مشتبہ سنائپر فائر میں فوجی اہلکار زخمی

راجوری /12مارچ / ٹی آئی نیوز

راجوری جموں میں کنٹرول لائن کے نوشہرہ سیکٹر میں مشتبہ سنائپرحملے میں فوجی اہلکار زخمی ہو گیا ۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی صبح راجوری ضلع کے نوشہرہ کلسیان سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ ایک مشتبہ اسنائپر حملے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا۔

انہوں نے بتایا کہ فوجی اہلکار کو فوری طور پر نکالا گیا اور جدید طبی علاج کیلئے ہوائی جہاز سے ادھم پور لے جایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں الرٹ جاری کر دیا ہے، اور تلاشی مہم جاری ہے۔

Comments are closed.