راجوری میں کنٹرول لائن پر تعینات فوجی اہلکار گولی لگنے سے زخمی

جموں10 فروری

جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے نوشہرا سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر تعینات فوجی اہلکار گولی لگنے سے شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق راجوری میں پیر کی سہ پہر لائن آف کنٹرول پر تعینات فوجی جوان پر گولی چلائی گئی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوا۔

معلوم ہوا ہے کہ زخمی اہلکار کو علاج ومعالجہ کی خاطر آرمی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ سہ پہر تین بجے کے قریب نوشہرا سیکٹر میں فوجی اہلکار پر ٹارگیٹ فائر کھولا گیا ۔

بتادیں کہ 8فروری کو راجوری کے کیری سیکٹر میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے فوج کی گشتی پارٹی پر فائرنگ کی تھی۔

ایل او سی پر ملی ٹینٹوں کی سرگرمیوں میں غیر معمولی اضافہ ہونے کے پیش نظر پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحد وں پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

Comments are closed.