راجوری میں ڈرون پر فائرنگ ، پستول ، کچھ میگزین اور دیگر اسلحہ بر آمد

سرینگر /26جولائی /

راجوری ضلع کے جھنگر علاقے میں نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ڈرون کی نقل و حرکت دیکھنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے اس پر فائرنگ کی ۔

دفاعی حکام کے مطابق دوران شب کنٹرول لائن کے قریب ایک کواڈ کاپٹر کی نقل و حرکت دیکھے جانے کے بعد سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کی۔انہوں نے بتایا کہ بھوانی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ سیر میں دشمن کواڈ کاپٹر کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔ جس کے بعدپوسٹ پر تعینات فوجیوں نے ہوا میںاڑنے والی چیز پر کچھ راو¿نڈ فائر کیے اور وہ غائب ہو گیا ۔

انہوں نے کہا کہ ڈرون کی نقل وحرکت دیکھنے کے بعد جمعہ کی صبح سیکورٹی فورسز کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی گئی جس کے دوران ایک پستول، دو میگزین اور پستول کے 37 راو¿نڈ برآمد ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔

Comments are closed.