
راجوری میں مشکوک افراد کی نقل و حمل،ولیج ڈیفنس محافظوں نے ہوا میں فائر کیا،تلاشی آپریشن جاری
جموں، 27 اگست
جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے ایک گائوں میں پیر کی شام دیر گئے مشکوک افراد کی نقل و حمل دیکھنے کے بعد ولیج ڈیفنس محافظوں نے ہوا میں گولی چلائی اور اس واقعے کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا .
ذرائع نے بتایا کہ راجوری ضلع صدر مقام سے قریب آٹھ کلو میٹر دور مائیرا نگروٹہ گائوں میں پیر کی شام دیر گئے دو مشکوک افراد کی نقل و حمل دیکھی گئی۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ولیج ڈیفنس محافظوں نے احتیاطی طور پر ہوا میں گولیاں چلائیں۔ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے منگل کی صبح مزید علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔
Comments are closed.