جموں /08دسمبر
راجوری میں مشتبہ فوڈ پوائزننگ کے باعث باپ اپنی دو بیٹوں اور بیٹے سمیت لقمہ اجل بن گیا جبکہ دو دیگر اسپتال میں زیر علاج ہے ۔
نمائندے کے مطابق راجوری کے بدھل گورلا علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب علاقے میں فوڈ پوائزننگ کے باعث ایک ہی کنبے کے چار افراد کی موت کی خبر پھیل گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی کنبے کے چھ افراد جن میں دو بچے بھی شامل ہے کھانا کھانے کے بعد بے ہوش ہو گئے جس کے بعد انہیں علاج کیلئے نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تین بچوں سمیت چار افراد کی موت واقع ہوئی جبکہ دو دیگر زیر علاج ہے ۔
پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملہ کی نسبت کیس درج کر لی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال تین بچوں سمیت چار افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ دو دیگر متاثرین میڈیکل کالج راجوری میں زیر علاج ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ فضل حسین ولد نظام دین اور خاندان کے پانچ افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا اور ان میں سے چار کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں 40 سالہ فضل حسین، اس کی دو بیٹیاں رابعہ کوثر (15) اور فرمان کوثر (10) کے علاوہ اس کا 4 سالہ بیٹا رفتار احمد شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حسین کی بیوی شمیمہ اختر (38) اور 12 سالہ بیٹا رخسار احمد زیر علاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشتبہ فوڈ پوائزننگ کی اصل وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔
Comments are closed.