راجوری میں فوجی اہلکار گولی لگنے سے ہلاک

راجوری جموں میں فوجی کیمپ میں پر اسرار طور گولی لگنے سے فوجی ہلکار ہلاک ہو گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق جموں پونچھ شاہراہ پر کو نارائن علاقے میں قائم فوجی کیمپ میں فوجی اہلکار اس وقت ہلاک ہو گیا جب اسے پر اسرار طور ایک گولی لگی ۔ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی دو پہر فوجی اہلکار اچانک گولی لگنے سے زخمی ہو گیا تھا جس کے بعد اسے علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ شام دیر گئے زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔

Comments are closed.