راجوری میں حادثاتی گرینیڈ دھماکے میں افسر زخمی:فوج
سرینگر/6 اکتوبر
ضلع راجوری میں ایک حادثاتی دھماکے میں میں ایک فوجی افسر زخمی ہوا ہے۔
ایک فوجی ترجمان نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘راجوری سیکٹر میں ایک چوکی میں 5 اکتوبر 2023 کو ممکنہ طور پر ایک حادثاتی گرینیڈ دھماکے میں ایک فوجی افسر زخمی ہوا’۔
انہوں نے کہا کہ افسر کو علاج و معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم ہے۔پوسٹ کے مطابق اس سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔یو این آئی
Comments are closed.