راجوری میں بھیانک سڑک حادثہ، ڈرائیور سمیت 3 کی موت، 5 زخمی
جموں، 21 جولائی
جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں اتوار کی صبح ایک المناک سڑک حادثے میں ڈرائیور سمیت کم سے کم 3 افراد کی موت جبکہ 5 دیگر زخمی ہوئے جن میں ایک ہی کنبے کے چار افراد شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ راجوری میں تھنڈی کاسی سے لام جا رہی ایک ایکو گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK11G – 7794 اتوار کی صبح حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 3 افراد کی موت جبکہ 5 دیگر زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ لائن آف کنٹرول نزدیک پیش آیا۔
متوفین کی شناخت ارن کمار (ڈرائیور) ولد ہیمراج کمار ساکن لام اور محمد الدین ولد فقیر محمد ساکن بگھلہ کے طور پر ہوئی ہے۔
زخمیوں کی شناخت عاطف اسلم ولد محمد اسلم، ظریفہ زوجہ محمد اکرم، محمد اسلم ولد محمد الدین اس کی اہلیہ شاہدہ، اس کی بیٹی آسیہ صدیقہ اور ان کا بیٹا رضا ساکنان بھگلہ کے طور پر کی گئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
Comments are closed.