راجوری میں آئی ای ڈی برآمد ،بم ڈسپوزل سیکارڈ نے ناکارہ بنایا
سرینگر/18جنوری/
راجوری میں بدھ کے روز ایک بارودی سرنگ کا پتہ لگایا گیا جس کے نتیجے میں وہاں لوگ خوف زدہ ہوئے تاہم بم ڈسپوزل سیکارڈ کو موقعے پر بلایا گیا جنہوںنے سرنگ کو ناکارہ بناکر ایک بڑے حادثے کو رونماءہونے سے ٹال دیا۔
تفصیلات کے مطابق راجوری ضلع کے کھیوڑہ علاقے میں بدھ کو ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلہ برآمد کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ آج سہ پہر تین بجے کے قریب کھیوڑہ میں جے کے بینک کے سامنے ایک آئی ای ڈی سڑک کے کنارے دیکھا گیا۔ جلد ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ اس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی موقع پر طلب کیا گیا۔ اس دوران بی ڈی ایس نے اسے تباہ کردیا۔ذرائع نے بتایا کہ سرنگ کو ناکارہ بناکر ایک بڑے حادثے کو ٹال دیا گیا ۔
Comments are closed.