راجوری :غلطی سے سروس رائفل سے گولی چلنے کے بعد 2 فوجی زخمی

راجوری، 07 جون

راجوری ضلع کے منجاکوٹ علاقے میں بدھ کو ایک کیمپ کے اندر غلطی سے ایک اہلکار کی سروس رائفل سے اچانک گولیاں نکلنے سے دو فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔

حکما نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی معمول کی مشقوں کے دوران فوج کے ایک جوان کی رائفل غلطی سے چلی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

انہیں فوج کے طبی مرکز میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہیں اور خطرے سے باہر ہیں.

Comments are closed.