راجوری انکاﺅنٹر:این آئی اے کی ایک ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا
سرینگر، 22 دسمبر
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی ایک ٹیم نے جمعہ کے روز جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے تھنہ منڈی بفلیاز کے جنگل علاقے میں جائے انکاﺅنٹر کا دورہ کیا جہاں جمعرات کی سہہ پہر ملی ٹنٹوں کے حملے میں 4 فوجی جوان جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ٹیم نے جمعہ کے روز جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے تھنہ منڈی بفلیاز کے جنگل علاقے میں جائے انکاﺅنٹر کا دورہ کیا۔معلوم ہوا ہے کہ مرکزی ایجنسی کی ایک خصوصی ٹیم ڈپٹی انسپکٹر جنرل اور ایس پی رینک کے ایک افسر کی قیادت میں جائے وقوعہ کے دورے کے نتائج کی نگرانی کرے گی۔ذرائع کے مطابق این آئی اے نے سو موٹو جائے وقوعہ پر اپنی ایک ٹیم بھیجنے کا فیصلہ لیا ہے۔
دریں اثنا سیکورٹی فورسز نے تھنہ منڈی بفلیاز کے جنگل علاقے جہاں یہ واقعہ پیش آیا، کو محاصرے میں لے کر وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تھانہ منڈی بفلیاز شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ تھانہ منڈی راجوری میں انکاونٹر کے پیش نظر بفلیاز روڈ پر فی الحال گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔یو این آئی
Comments are closed.