ذاکر موسیٰ کی پنجاب میں موجودگی کے خفیہ اطلاعات

پنجاب سے دہلی تک ہائی الرٹ اور سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات

سرینگر16نومبر : انصار غزوۃ الہند نامی جنگجو تنظیم کے کمانڈر ،ذاکر موسیٰ کی پنجاب میں موجودگی کے خفیہ اطلاعات کے پیش نظر ریاست پنجاب اورنئی دہلی تک ہائی الرٹ کے بیچ تلاشی کارروا ئیوں میں تیزی لانے کے ساتھ ساتھ سیکورٹی انتظامات کوسخت چو کس کردیاگیا۔سی این ایس کے مطابق پنجاب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انصار غزوۃ الہند نامی جنگجو تنظیم کے کمانڈر ،ذاکر موسیٰ کو ریاست کے امرتسر شہر میں دیکھا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں خفیہ اطلاع کا حوالہ دیتے ہوئے مزید لکھا گیا ہے کہ جیش کے چھ یا سات جنگجو پنجاب کے فیروزپور علاقے میں موجود ہیں اور وہ دلی کے اندر داخل ہونے کا منصوبہ بنارہے ہیں جس کے بعد پنجاب کے دینا نگر پولیس سٹیشن نے موسیٰ کے پوسٹرس جاری کئے ہیں جبکہ ان خفیہ اطلاعات کے پیش نظر پوری پنجاب ریاست میں ہائی الرٹ جاری کیا گیاہے۔کسی بھی ممکنہ جنگجویانہ کاروائی یا تشدد سے بروقت نمٹنے کیلئیپنجاب بھر میں تلاشی کارروائیاں تیز کرنے اورسرحدی علاقوں میں سخت چوکسی کے احکامات صادر کئے گئے ہیں اور اہم شاہراؤں پر خصوصی ناکہ لگا ئے جارہے ہیں جبکہ ائر پورٹ ، ریلو ئے اسٹیشنوں پرپولیس وفورسز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ۔امرتسر، چند ی گڑ ھ اور دیگر اہم شہروں میں سیکورٹی کے سخت انتظا مات کیے جارہے ہیں۔ جگہ جگہ پر پنجاب پولیس کی بھا ری نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔ ادھرپاکستان اور فیروز پورہ سے لگنے والی سرحدوں کو بھی سیل کیا گیا ہے اور وہ تعینا ت بی ایس ایف کو چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی۔ ان کو نہ صرف متحر ک کیا گیا ہے بلکہ انہیں شبانہ گشت بڑھا نے کا حکم جاری کیاگیا ہے ۔ادھر اس رپورٹ کہ جیش محمد کے جنگجو پنجاب دلی کے اندر داخل ہونے کا منصوبہ بنارہے ہیں کے بعد بھارت کی راجدھانی دہلی کے علاوہ پارلیمنٹ ہاوس، لال قلعہ، عدالت عظمیٰ کے علاوہ مختلف شہروں میں قائم ہوائی اڈوں اور دیگر اہم سرکاری تنصیبات پر غیر معمولی سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے جبکہ دہلی کے انڈین گیٹ خصوصی فورسز کے علاوہ نیشنل سیکورٹی گارڈوں کو تعینات کیا گیا۔ جموں قصبے میں بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ادھر پنچاب کے پڑوسی شہرجموں شہرمیں بھی سیکورٹی کا خاصا بندوبست کردیا گیا ۔ جموں کے ریلوے اسٹیشن ، بس اڈے، ہوٹلوں وعبادت گاہوں کے اردگرد بھی پویس وفوسز کا پہرا بٹھا دیا گیا ہے جبکہ شہر کے دوسرے پبلک مقامات پر بھی پولیس کی نگرانی بڑھا ئی گئی ہے۔

Comments are closed.