دہشت گردی کے خلاف جنگ تیز کرکے صفر دراندازی کے ہدف کو حاصل کریں/امیت شاہ کی سیکورٹی ایجنسیوں کو ہدایت

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت جموں و کشمیر سے دہشت گردی کا مکمل صفایا کرنے کیلئے پرعزم ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت کی مسلسل اور مربوط کوششوں کی وجہ سے جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا ماحولیاتی نظام نمایاں طور پر کمزور ہوا ہے۔

وزیر داخلہ نے تمام سیکورٹی ایجنسیوں کو ہدایت کی کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو تیز کریں اور صفر دراندازی کے ہدف کو حاصل کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ امیت شاہ نے دوسرے روز بھی جموں کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کے ساتھ ساتھ دیگر امور کا جائزہ لینے کیلئے نے نئی دلی میں اپنی رہائشگاہ پر اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں وزیر داخلہ کو سیکورٹی حکام نے جموں و کشمیر میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی جانکاری دینے کے علاوہ سرحد پار سے دراندازی کی کوششوں اور ملی ٹنسی سرگرمیوں پربھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔میٹنگ میں قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوول، فوجی سربراہ جنر ل ویودی ،، انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ ،، داخلہ سیکرٹری اجے بھلا، جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا ،چیف سیکرٹر ی اتل ڈولو ، شمالی کمان کے فوجی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل سچیندرا ، 15کور کے فوجی کمانڈر ، پولیس سربراہ نلین پربھارت کے ساتھ ساتھ وزارت داخلہ کے اعلیٰ افسران اور سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران وزیر داخلہ امیت شاہ کو جموں و کشمیر میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی جانکاری دی گئی ۔

Comments are closed.