دو طالب علموں کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے

سنٹرل یونیورسٹی نوگام کمپس میں تین دنوں تک کلاس ورک معطل

سرینگر/13نومبر: فورسز کے ہاتھوں گرفتار کئے گئے دو ہم جماعتوں کی رہائی کے مطالبہ کو لیکر سنیٹرل یونیورستی آف کشمیر کے طلبہ کے احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر نے نوگام کمپس میں درس و تدریس کا عمل تین دنوں تک معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔سی این آئی کے مطابق سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے نوگام کمپس میں زیر تعلیم دو پوسٹ گریجویٹ طالب علموں کو گذشتہ شب ایک چھاپے کے دوران فورسز نے پولٹیکل سائنس کے طالب علم سہیل احدم اور محمد اسماعیل ساکنان شوپیاں کو انکی عارضی رہائش گاہ نوگام سے گرفتار کرلیا ہے ۔ دونوں طلبہ کمپس کے نزدیک ہی کرائے کے کمرے میں رہائش پذیر تھے ۔ طالب علموں کی گرفتار کے خلاف یونیورسٹی طلبہ نے سنیچروار کو نوگام سرینگر میں احتجاجی مظاہرے کئے تھے جبکہ سوموار کو ایک مرتبہ پھر درجنوں میں یونیورسٹی طلاب نے پریس کالونی سرینگر میں نمودار ہو کر صدائے احتجاج بلند کیا اور مطالبہ کیا کہ ان کے ساتھیوں کو جلد از جلد رہا کیا جائے ۔اسی دوران احتجاجی مظاہروں کے خدشات کے پیش نظر سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر نوگام کمپس میں درس و تدریس کا عمل تین دنوں تک معطل رہے گا۔ اس ضمن میں موصولہ اطلاعات کے مطابق سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر نوگام کمپس IاورIIمیں 14،15اور 16نومبر کو درس و تدریس کا کام مکمل طور پر معطل رہے گا۔

Comments are closed.