دوشیزہ کے قتل کے خلاف سوئیہ بوگ میں دوسرے دن بھی احتجاج ، ملزم کی جائیداد کو ضبط کرنے کا عوامی مطالبہ

سرینگر/13 مارچ

وسطی ضلع بڈگام کے سوئیہ بوگ علاقے میں دوشیزہ کے قتل کے خلاف دوسرے روز بھی لوگوں نے احتجاج کیا۔مظاہرین نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ملزم کی جائیداد کو ضبط کرکے ا±س کو پھانسی پر لٹکایا جائے۔
اطلاعات کے مطابق وسطی ضلع بڈگام کے سوئیہ بوگ علاقے میں دوشیزہ کو سنسنی خیز طریقے سے قتل کرنے کے خلاف لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے پیر کے روزبھی احتجاج جاری رکھا۔مظاہرین نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ قتل کی اس بھیانک واردات کے بعد سوئیہ بوگ علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول ہے۔
انہوں نے بتایا کہ قتل کے اس سنسنی خیز واقعے میں ملوث ملزم کی جائیداد کو فوری طورپر ضبط کرکے ا±س کو سرراہ پھانسی پر لٹکایا جائے۔مظاہرین نے مزید کہاکہ ضلعی انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ ملزم کے گھر کو اٹیچ کرئے۔ان کے مطابق دوشیزہ کو بے رحمی سے قتل کیا گیا لہذا ملزم کسی رعایت کا مستحق نہیں۔
مظاہرین کے مطابق جس طرح سے ملزم نے دوشیزہ کو قتل کرکے ا±س کے جسم کے حصے پھینک دئے وہ ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے کہاکہ جب تک ملزم کی جائیداد ضبط نہیں کی جاتی علاقے میں پ±ر امن احتجاج جاری رہے گا۔یو این آئی

Comments are closed.