دن رات ٹھٹھرتی سردی جاری ، پہلگاممیں شبانہ درجہ حرارت منفی 9.4 جبکہ گلمرگ میں منفی 8.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

سرینگر/یکم جنوری/ٹی آئی نیوز

بادشاہ چلہ کلان کے سخت تیور کے بیچ سردی کی لہر نے وادی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ سرینگر کو چھوڑ کر، جموں و کشمیر کے دیگر تمام مقامات پر بھی رات کے درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت منفی 9.4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گلمرگ میں منفی 8.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ ادھر ٹھٹھرتی سردیوں سے لوگوں نے گھروں میں ہی رہنے کا ترجیح دی ۔ اسی دوران محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ کچھ دنوں تک موسم مجموعی طورپر خشک رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے شبانہ سردیوں میں مزید اضافہ کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

Comments are closed.