دنیا کے حالت ٹھیک نہیں، ہندستان خود کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے/مودی

نئی دہلی/ 23 اکتوبر

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ دنیا میں اس وقت حالات ٹھیک نہیں ہیں اور کئی ممالک سنگین اقتصادی بحران کا شکار ہیں، اس دوران ہندوستان خود کو عالمی بحران سے بچانے کے لیے مسلسل نئے اقدامات کر رہا ہے اور خطرہ مول لے رہا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت کی جانب سے کی گئی اصلاحات اس وقت عالمی بحرانوں سے نمٹنے میں کافی مدد مل رہی ہے اور حکومت ملک میں انٹرپرائز، روزگار اور بنیادی انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے حکومت کے روزگار میلے کے پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ اگر ہندوستان خود کو کووڈ-19 اور عالمی اقتصادی بحران سے اگر خود کو بچانے میں کامیاب رہا ہے تو یہ اس لئے ممکن ہوپارہا ہے کیونکہ گزشتہ آٹھ برسوں میں ہم نے ملکی معیشت کی وہ خامیاں دور کر دی ہیں جو رکاوٹیں پیدا کرتی تھیں۔ اس پروگرام میں مرکزی حکومت کے مختلف محکموں میں مختلف عہدوں کے لیے منتخب 75 ہزار امیدواروں کو تقرری خط تقسیم کیے گئے۔مسٹر مودی نے کہا، ”آج ہندوستان دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہے۔ سات آٹھ برسوں میں ہم دسویں نمبر سے پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کے حالات ٹھیک نہیں اور بڑی معیشتیں مشکلات کا شکار ہیں اور کئی ممالک میں مہنگائی، بے روزگاری سمیت کئی مسائل اپنے عروج پر ہیں۔ کووڈ-19 وبائی مرض کے مضر اثرات سو دنوں میں ختم ہونے والے نہیں ہیں۔وزیر اعظم نے کہا، "لیکن اس کے باوجود ہندوستان پوری طاقت کے ساتھ مسلسل نئی نئی پہل کرکے، تھوڑا سا خطرہ مول لے کر یہ کوشش کررہا ہے کہ ہم اپنے ملک کو دنیا میں پھیلے بحران سے بچا سکیں، اس کے ہمارے ملک پر کم اثرات ہوں۔”انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا امتحانی دور ہے لیکن آپ سب کے آشیرواد اور آپ سب کے تعاون سے ہم اب تک بچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ یہ اس لیے ممکن ہو رہا ہے کہ گزشتہ آٹھ برسوں میں ہم نے ملکی معیشت کی وہ خامیاں دور کر دی ہیں، جو رکاوٹیں کھڑی کرتی تھیں۔خیال ر ہے کہ کووڈ 19 سے عالمی سپلائی چین میں خلل، یوکرین کی جنگ سے ایندھن اور اجناس کی منڈی میں اتھل پتھل کے درمیان اس وقت امریکہ اور یورپ میں افراط زر اپنے عروج پر ہے۔ وہاں کے مرکزی بینک افراط زر کو روکنے کے لیے شرح سود بڑھا رہے ہیں جس سے ہندوستان جیسے ممالک کی کرنسیوں کی شرح تبادلہ پر دباو¿ پڑ رہا ہے۔ اس کے باوجود ہندوستان دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشتوں میں سے ایک بنا ہوا ہے۔یواین آئی

Comments are closed.