دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کے حالات بدل گئے، کشمیر تک براہ راست ٹرین بڑی کامیابی/ صدر مرمو
سرینگر /31جنوری / ٹی آئی نیوز
دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں حالات گئے کی بات کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند درپدی مرمو نے کہا کہ کشمیر تک براہ راست ٹرین کو حکومت کی بڑی کامیابی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سال رواں کے بجٹ اجلاس کے آغاز کے موقع پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند در پدی مرمو نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں اہم تبدیلیاں آئی ہیں۔
انہوں نے کہا ”پچھلے چھ مہینوں میں، حکومت نے مستقبل کے بنیادی ڈھانچے میں ریکارڈ سرمایہ کاری کی ہے“۔
صدر نے کہا ” مجھے آپ کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ادھم پورسرینگربارہمولہ ریل لنک پروجیکٹ مکمل ہو گیا ہے، اور اب ملک کشمیر سے کنیا کماری تک ریلوے کے ذریعے منسلک ہو جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت دریائے چناب پر دنیا کا بلند ترین ریل پل تعمیر کیا گیا ہے“۔
قومی سلامتی پر صدر نے کہا کہ حکومت نے ملکی سرحدوں کی حفاظت اور داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تاریخی اقدامات کیے ہیں۔
انہوں نے دفاعی شعبے میں ہونے والی پیش رفت پر بھی بات کی۔ صدر مرمو نے کہا کہ حکومت دفاعی شعبے میں میک ان انڈیا سے ’میک فار دی ورلڈ‘ کی طرف بڑھ گئی ہے۔
Comments are closed.