دفعہ 370 کی منسوخی سے لے کر تین طلاق تک، میری حکومت کو فیصلہ کن حکومت کے طور پر تسلیم کیا گیا ۔“/ صدر ہند
نئی دلی / 31جنوری / ٹی آئی مانیٹرنگ
صدر کے بطور پارلیمنٹ میں اپنے پہلے خطاب میں صدر ہند دروپدی مرمو نے لگاتار دو میعادوں کے لیے ایک مستحکم حکومت کو منتخب کرنے پر شہریوں سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی حکومت کی شناخت ایک فیصلہ کن حکومت کے طور پر ہوئی ہے۔
لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے مشترکہ اجلاس سے قبل بجٹ خطاب میں کہا صدر ہند نے کہا ” میری حکومت نے ہمیشہ ملک کے مفاد کو سب سے مقدم رکھا، پالیسی حکمت عملی کو مکمل طور پر تبدیل کرنے کا عزم ظاہر کیا“۔
انہوں نے کہا ”سرجیکل اسٹرائیکس سے لے کر ملی ٹنسی کے خلاف سخت کریک ڈاو¿ن تک، کنٹرول لائن سے لے کر ایل اے سی تک، دفعہ 370 کی منسوخی سے لے کر تین طلاق تک، میری حکومت کو فیصلہ کن حکومت کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔“
Comments are closed.