دسویں اور بارہویں جماعت امتحانی نتائج کا اعلان 10سے 15جون کے درمیان متوقع/ بورڈ ذرائع
سرینگر /31مئی/
بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے منعقدہ دسویں اور بارہویں جماعتوں کے امتحانی نتائج کا اعلان 10سے 15جون کے درمیان کیا جائے گا ۔
بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ دونوں جماعتوں کے نتائج کا اعلان ترمیم شدہ تعلیمی کیلنڈر کے مطابق کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پہلے بارہویں جماعت جس کے کچھ ہی دنوں بعد دسویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان ہو گا اور ممکنہ طو رپر امتحانی نتائج کا اعلان 10سے 15جون کے بیچ کیا جائے گا ۔
Comments are closed.