دسویں ، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری
12ویں کے امتحان مارچ 06 سے ،دسویں کے 07اور گیارہویں کے امتحان 30 مارچ سے شروع ہوں گے
سرینگر /15جنوری /
تمام قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے دسویں ، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ اجرا کیا ہے ۔
سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے خطے کے سافٹ علاقوں میں 10ویں سے 12ویں جماعت کے سالانہ امتحان کی ڈیٹ شیٹ جاری کی۔ڈیٹ شیٹ کے مطابق 12ویں جماعت کے امتحانات مارچ 06 سے شروع ہوں گے اور ان کا اختتام 28مارچ کو ہوگا جبکہ اسی طرح سے 10ویں جماعت کے امتحانات مارچ 07 سے شروع ہوں گے اور 03پریل کو یہ امتحان ختم ہونگے ۔
بورڈ کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق گیارہویں جماعت کے سالانہ باقاعدہ امتحانات مارچ 30 سے شروع ہوں گے جو 25اپریل تک جاری رہے گئے ۔ اس کے ساتھ ساتھ بورڈ حکام کے مطابق ہارڈ زونوں کیلئے الگ سے امتحانی ڈیٹ شیٹ اجرا کیا جائے گا ۔
Comments are closed.