سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے قریب تلاشی آپریشن شروع

جموں /31دسمبر / ٹی آئی نیوز

پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جموں کے سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے ۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جی آر بھاردواج نے کہا کہ تلاشی مہم کا مرکز کسی بھی زیر زمین سرنگ کو تلاش کرنا اور سرحد پار سے ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے لیے ڈرون کے استعمال کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنا تھا۔ تلاشی آپریشن جموں کے سدھرا بائی پاس علاقے میں ایک حالیہ جھڑپ کے بعد کیا گیا ہے

Comments are closed.