درجہ حرارت منفی میں چلا جاتا ہے تو سرمائی تعطیلا ت کے بارے میں غور کیا جائیگا /ناظم تعلیم کشمیر

سرینگر/02نومبر/ایس این این//

قومی تعلیم پالیسی 2020کو مکمل طو رپر نافذ کرنے کیلئے محکمہ تعلیم کی کوششیں جاری ہے کی بات کرتے ہوئے ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر تصدق حسین میر نے کہا کہ موسمی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی کے تحت مادری زبان کو فروغ دینے انتہائی اہم پہلوﺅ ہے اور کشمیر کے اسکول میںکشمیری زبان کو رائج کرنے کی ہر ممکن کوشش جاری ہے ۔

سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق سرینگر میں ایک تقریب کے حاشیہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر تصد ق حسین میر نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی سال 2020میں رائج کر دی گئی ہے اور کشمیر میں اس کو مکمل طو رپر نافذ االعمل کرنے کیلئے کوششیں جا ری ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی کو لیکر تمام پہلوﺅں کو دیکھا جا رہا ہے اور اس کیلئے جو وقت مقرر کیا گیا ہے اس وقت کے اندر ہی کشمیر میں مکمل طور پر قومی تعلیمی پالیسی نافذ ہو گی ۔ سرمائی تعطیلات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی موسم خوشگوار ہے اور فی الحال سرمائی تعطیل کا منصوبے محکمہ کے زیر غور نہیں ہے تاہم انہوں نے کہا کہ موسمی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ہی سرمائی تعطیلات کااعلان کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں بچوں کیلئے گرمائی کی سہولیات دستیاب رکھنے کیلئے تمام اقدامات کئے گئے ہیں اور ہم مکمل طو رپر سرماکیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے بچوں کیلئے اسکولوں میں ان تمام انتظامات کو رکھا گیا ہے تاکہ انہیں سردی کا سامنا نہ ہو ۔ اور کہا کہ اگر درجہ حرارت منفی میں چلا جاتا ہے تو اس کو مد نظر رکھتے ہوئے سرمائی تعطیلات کا منصوبہ بنایا جائے گا ۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشمیری زبان کو اسکولوں میں فروغ دینے کیلئے محکمہ سنجیدہ ہے اور قومی تعلیمی پالیسی میں یہ بھی واضح ہے کہ مادری زبان کو فروغ دیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کچھ اسکولوں میں ایسی شکایات موصول ہوتی ہے کہ وہاں کشمیری زبان کو فروغ نہیںد یا جاتا ہے تو ایسے اسکولوں کے خلاف کاروائی ہو گی ۔

Comments are closed.