خوودکوراج بھون کا انڈر سیکرٹری ظاہر کرنے والاگاندربل کا شہری جموں میں گرفتار
سری نگر:۷۲، فروری:
ایک شخص کو مبینہ طور پر جموں میں راج بھون میں تعینات سرکاری اہلکار کے طور پر ظاہر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے
کرائم برانچ نے منگل کو جموں میں جاری بیان میں کہا کہ اس نقالی کی شناخت فردوس احمد وگے والد غلام نبی وگے ساکنہ واسکورہ گاندربل کے طور پر کی گئی ہے، کو سائبر کرائم انویسٹی گیشن سینٹر فار ایکسیلنس (CICE) کی ایک ٹیم نے گرفتار کیا ۔کرائم برانچ نے کہا کہ یہ گرفتاری پولیس اسٹیشن سی آئی سی ای میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر 3/2024 مقدمہ درج کرنے کے بعد عمل میں لائی گئی ہے
۔بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار شخص کے قبضے سے جعلی شناختی کارڈز، مہریں اور دیگر دستاویزات سمیت کچھ اشتعال انگیز مواد بھی قبضے میں لیا گیا ہے،اور کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ملزم فردوس احمد وگے راج بھون میں انڈر سیکرٹری کے طور پر تعینات ہونے کا دعویٰ کرتاتھاتاکہ متاثرین یعنی عام لوگوں کو دھوکہ دے سکے۔
Comments are closed.