خوش خبری! چھ ہفتے میں پٹرول 12 روپئے اور ڈیزل 14 روپئے تک ہوا سستا، جانیں آج کی نئی قیمت

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تخفیف کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کو پٹرول 42 پیسے اور ڈیزل 40 پیسے سستا ہوا ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 74.07 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 68.89 روپے فی لیٹر پر فروخت کیا جا رہا ہے۔ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں نرمی بنی ہوئی ہے۔ دوسری طرف، روپئے نے بھی ڈالر کے مقابلہ مضبوطی حاصل کر لی ہے۔ اس کا فائدہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کٹوتی کے طور پر مل رہا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ 53 دنوں میں پٹرول کی قیمت 11.73 روپے فی لیٹر تک کم ہو گئی ہے۔ وہیں، ڈیزل کی قیمتوں میں 13.64 روپے فی لیٹر کی کمی درج ہوئی ہے۔

Comments are closed.