سرینگر: گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے آج اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلاب کیلئے رول ماڈل بنیں اور انہیں محفوظ ماحول فراہم کرنے کے اقدامات کریں ۔
آج یہاں ’’ ٹریننگ دی ٹرینرز فار پیس ایجوکیشن ‘‘ کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے خورشید گنائی نے کہا کہ ریاست جموں کشمیر بڑے مشکل حالات سے گذر رہی ہے ۔ سول سوسائیٹی پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کو محفوظ رکھنے اور بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے میں انہیں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا چاہئیے ۔
ناظمِ تعلیم کشمیر ڈاکٹر غلام نبی ایتو نے اس موقعہ پر کہا کہ سیو دی چلڈرن کے اشتراک سے پیس ماڈیول تیار کیا گیا ہے تا کہ طالب علم اور اساتذہ اس سے استفادہ کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ قومی نصاب فریم ورک 2005 میں اخلاقی اقدار اور ہنر مندی کو بڑھاوا دینے پر زور دیا گیا ہے ۔
قابلِ ذکر ہے کہ دو روزہ ورکشاپ کا اہتمام جامع ملیہ اسلامیہ کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر کوشکی نے کیا تھا ۔ اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ ماڈیول اساتذہ اور طالب علم طبقے میں جنریشن تفاوت کو دور کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اس ماڈیول کو اساتذہ کی تربیت کا ایک لازمی حصہ بنا سکتی ہے ۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سیو دی چلڈرن کے جنرل منیجر محمد شریف بٹ نے اس ماڈیول کے خدو خال پیش کئے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.