خودکشیوں کو روکنے کی خاطر سرینگر کے اہم پلوں پر فینسنگ کا کام شروع :ڈی سی سرینگر
سری نگر،یکم اگست
جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے اہم پلوں پر فینسنگ لگانے کی خاطر ضلعی انتظامیہ نے اقدامات اٹھانا شروع کئے ہیں۔
ضلعی ترقیاتی کمشنر سری نگر ڈاکٹر بلال محی بٹ نے کہاکہ سری نگر شہر میں پلوں کے اردگرد فینسنگ لگانے کا عمل شروع کیا گیا ہے۔
ان کے مطابق قیمتی انسانوں جانوں کو بچانے کی خاطر ایسا کرنا اب ناگزیر بن گیا ہے۔
ان کے مطابق فینسنگ کی خاطر ڈی پی آر مرتب کیا گیا اور نوا کدل پل پر 19لاکھ روپیہ مختص رکھے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اسی طرح گاو کدل پل پر نو لاکھ اور صفا کدل پل کے لئے 29لاکھ روپیہ ڈی پی آر ترتیب دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق قمر واری کے مقام پر دریائے جہلم پر نور جہاں پل کے اطراف فینسنگ لگانے پر گیارہ لاکھ روپیہ کا خرچہ آئے گا۔
بتادیں کہ سری نگر کے اہم پلوں پر آئے روز خود کشیوں کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ امسال اب تک ایک درجن کے قریب افراد نے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کیا جن میں سے کئی ایک کو بچایا بھی گیا۔
Comments are closed.