‘ خواتین کو اسکارف باندھ کر کرنی چاہئے اینکرنگ اور رپورٹنگ ‘

دارالعلوم کے فتوے کے بعد اب دیوبند کے ایک مفتی نے مسلم خواتین کیلئے چونکانے والا بیان دیا ہے۔ مفتی احمد گوڑ نے کہا کہ ٹی وی پر جو بھی مسلم خواتین اینکرنگ یا رپورٹنگ کر رہی ہیں ان تمام کو اسکارف باندھ کر کام کرنا چاہئے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بات کا بھی دھیان رکھنا چاہئے کہ بال کھلے نہ ہوں۔ ان کی مانیں تو خواتین رپورٹورس کو برقع کا استعمال کرنا چاہئے۔

مفتی نے کہا ہے کہ کوئی بھی روزگار جو جائز اور حلال ہے ان سب کو شریعت نے اجازت دی ہے۔ مفتی کے مطابق ٹی وی اینکرنگ کرنے کیلئےشریعت نے جو بہتر طریقہ بتایا ہے وہ پردہ ہے لیکن شریعت کی باتوں کو ماننا آپ کی مرضی پر ہے۔

‘ خواتین کو اسکارف باندھ کر کرنی چاہئے اینکرنگ اور رپورٹنگ ‘
مفتی نے کہا ہے کہ کوئی بھی روزگار جو جائز اور حلال ہے ان سب کو شریعت نے اجازت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پردے کا جو صحیح طریقہ ہے وہ برقع ہے۔ برقع پردے کا سب سے اول درجہ ہے کیونکہ برقع میں منھ سے لیکر بدن تک ڈھکا ہوتا ہے۔

بتادیں کہ حال ہی میں سہارنپور میں واقع دارالعلوم دیوبند نے ایک نیا فتوی جاری کرتے ہوئے کسی بھی شادی تقریب میں اجتماعی طور پرمرد و عورتوں کا ایک ساتھ کھانا کرنے کو حرام قرار دیا تھا۔ اتنا ہی نہیں مفتیوں نے شادیوں میں کھڑے ہوکر کھانے کو بھی ناجائز قرار دیا تھا۔

Comments are closed.