خطہ چناب میں زلزلے کے جھٹکے ،شدت 3.7ریکارڈ

لوگوں میں خو ف و ہراس ،تاہم کوئی جانی نیا مالی نقصان نہیں

سرینگر21دسمبر: خطہ چناب میں جمعہ کی اعلیٰ صبح اس وقت سنسنی پھیل گئی جب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ریکٹر سکیل پرزلزلے کی شدت 3.7ریکارڈ کی گئی تاہم کسی جا نی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کو اس ضمن میں نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ خطہ چناب اور جموں کے مختلف علاقوں میںجمعہ کے صبح اسوقت خوف و دہشت پھیل گیا جب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔نمائندے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے ساتھ ہی لوگ گھرو ں سے باہر آئے اور محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو گئے۔نمائندے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کچھ منٹوں تک محسوس کئے گئے جس دوران لوگوں نے خالق کائنات سے رجوع کیا اور ان کی زبانوں پر سے قرآنی آیتیں جاری تھی۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر سکیل پر 3.7ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز ہند کش پہاڑی بتائی جاتی ہے۔ادھر انتظامیہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ زلزلے سے کی بھی جگہ کئی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں اس سے قبل بھی کئی بار بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جبکہ سال 2006میں شدید زلزلے کے نتیجے میں سینکڑوں کی تعداد میں انسانی جانیں زیاں ہوگئی جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہو گئے۔

Comments are closed.