خشک موسم کے چلتے گلمرگ، پہلگام، کپواڑہ کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج
سرینگر /05مارچ /
وادی کشمیر میں دن بھر کھلی دھوپ نکلنے کے باعث دن کے درجہ حرارت میں کافی بہتری آئی ہے جبکہ کچھ علاقوں کو چھوڑ کر رات کے درجہ حرارت میں بھی کافی بہتری درج ہوئی ہے ۔
وادی کشمیر میں مجموعی طو رپر خشک موسم کے بیچ پہلگام، گلمرگ اور کپواڑہ کو چھوڑ کر دیگر علاقوں میں رات کے درجہ حرارت اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجو گزشتہ رات کی طرح تھا۔ انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم منفی 1.2ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا اور اسی طرح سے کوکرناگ میں کم از کم درجہ حرارت منفی 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں گزشتہ رات منفی 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سیاحتی مقام پہلگام میں گزشتہ رات منفی 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہرہ آفاق گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 12.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ کپواڑہ میں گزشتہ رات منفی 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں میں کم از کم درجہ حرارت 6.8 ڈگری سینٹی گریڈ ، بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوٹ میں 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر میں 10 مارچ تک موسم زیادہ تر خشک رہے گا۔ ادھر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 10مارچ تک موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے 10مارچ تک موسم مجموعی طور پر خشک جبکہ 12مارچ کو پھر سے ہلکی بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ۔
Comments are closed.