خشک موسم کے چلتے رات کے درجہ حرارت میں پھر کمی درج کی گئی / محکمہ موسمیات

سرینگر /19مارچ / ٹی آئی نیوز

اگلے 48گھنٹوں میں ہلکی بارشوں اور برفباری کے امکان کے ساتھ عام طور پر ابر آلود موسم کی پیشینگوئی کے بیچ جموں و کشمیر کے بیشتر مقامات پر رات کے درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ رات 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ اسی طرح سے قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 2.8 ڈگری کے مقابلے میں کم از کم 2.2 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سیاحتی مقام پہلگام میں گزشتہ رات منفی 1.3 ڈگری کے مقابلے میں منفی 0.9 ڈگری سیلشس اور شہرہ آفاق گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

محکمہ کے مطابق جنوبی کشمیر میں بھی کوکرناگ میں گزشتہ رات 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 3.8 ڈگری سینٹی گریڈاور کپوارہ شہر میں گزشتہ رات 1.3 ڈگری کے مقابلے میں 1.5 ڈگری سیلشس کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔

Comments are closed.