خشک موسم کے بیچ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

سرینگر /07ستمبر / ٹی آئی نیوز

خشک موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میںگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔تاہم اگلے دو دنوں کے دوران موسم میں کسی بڑی تبدیلی کی توقع نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت گزشتہ رات 15.6 کے مقابلے میں 15.9 ڈگری سیلشس درج کیا گیا
قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 13.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 14.0 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔

مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں گزشتہ رات 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے 9.1 ڈگری سینٹی گریڈ رہا اور
شہر ہ آفاق گلمرگ میں گزشتہ رات 7.5 ڈگری کے مقابلے میں 9.4 ڈگری سیلشس درج ہوا ۔

Comments are closed.