خشک موسم صورتحال کے چلتے 13مارچ کو ہلکی بارشوں کی پیشگوئی
سرینگر /11مارچ / ٹی آئی نیوز
ٹنل کے آ ر پار مجموعی طو ر خشک موسم صورتحال کے چلتے جموں کشمیر کے بیشتر علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت میں کافی بہتری درج کی گئی ۔
ادھر محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 13مارچ کو کچھ ایک مقامات پر ہلکی بارشیں ہونے کا امکان ہے جبکہ 14 سے 17مارچ تک خشک موسم کے ساتھ عام طور پر ابر آلود موسم متوقع ہے۔
شبانہ درجہ حرارت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ سرینگر میں گزشتہ رات 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات منفی 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گلمرگ میں گزشتہ رات 0.6 ڈگرءکے مقابلے میں 2.0 ڈگری کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا
Comments are closed.