خراب موسم کے باعث وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ
جموں/08جنوری / ٹی آئی نیوز
خراب موسمی صورتحال کے چلتے وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں فی الحال منسوخ کیا گیا ہے اور بتایا جاتا ہے کہ موسمی صورتحال میں بہتری کے بعد ہی اگلا تاریخ مقرر ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ امیت شاہ 9جنوری کو جموں کے ایک روزہ دورے پر وارد ہونے والے تھے تاہم آخری وقت میں موسمی صورتحال میں خرابی کے باعث امیت شاہ کا دورہ منسوخ کیا گیا ۔
پارٹی ذرائع نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جموں میں موسم کی خرابی کے باعث امیت شاہ کا دورہ فی الحال منسوخ کرنا پڑا اور موسم میں بہتری آنے کے بعد ہی اگلی تاریخ کا اعلان ہوگا ۔
Comments are closed.