خراب موسم جاری ،شہر آفاق گلمرگ سمیت دیگر بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ، میدانوں میں بارشیں
سرینگر /02مارچ / ٹی آئی نیوز
وادی کشمیر میں جاری خراب موسمی صورتحال کے چلتے شہر آفاق گلمرگ ،سونہ مرگ ، گریز اور کپواڑہ کے کئی بالائی علاقوں میں تازہ برفباری کے بیچ میدانی علاقوں میں جم کر بارشیں ہوئی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سرینگر میں 20.5 ملی میٹر، قاضی گنڈ میں 45.4 ملی میٹر، پہلگام میں 27.5 ملی میٹر (0.8 سینٹی میٹر)، کپواڑہ میں 16.6 ملی میٹر (2 سینٹی میٹر)، کوکرناگ میں 30.4 ملی میٹر ، بانہال 74.4.2 ملی میٹر، بٹوٹ 41.9 ملی میٹر، کٹرا 9.0 ملی میٹر اور بھدرواہ میں 55.4.0 ملی میٹر بارشیں ہوئی جبکہ گلمرگ میں 38.1 سینٹی میٹر (تقریباً 1.3 فٹ) تازہ برفباری ہوئی۔
تازہ برفباری اور بارشو ں کے نتیجے میں شدیدسردی نے لوگوں کو کپکپا دیا۔ادھر محکمہ موسمیات نے 24گھنٹوں تک مزید بارشوں اور ہلکی برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے 3مارچ کی شام سے 7مارچ تک موسم مجموع طور پر خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔
Comments are closed.