خراب موسم :ایس ایس جی روڈ پر ٹریفک کی آمدورفت معطل

سرینگر /22مارچ / ٹی آئی نیوز

خراب موسم کی وجہ سے ایس ایس جی روڈ پر ٹریفک کی آمدورفت بند کردی گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ سڑک پر پھسلن اور خراب موسم کی وجہ سے ایس ایس جی روڈ پر گاڑیوں کی آمدورفت بند کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سڑک کو جلد سے جلد صاف کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

Comments are closed.