خراب موسمی صورتحال : کشمیر یونیورسٹی نے کل کے امتحان ملتوی کئے

سرینگر /29دسمبر / ٹی آئی نیوز

بھاری برفباری کے بعد کشمیر یونیورسٹی نے کل یعنی 30دسمبر کو لئے جانے والے امتحان ملتوی کئے ہیں ۔

ایک سنیئر عہدیدار نے بیان میں کہا”خراب موسم کے پیش نظر، 30 دسمبر کو ہونے والے کشمیر یونیورسٹی کے تمام امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں“۔

اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملتوی ہونے والے پرچوں کی تازہ تاریخوں کو الگ سے مطلع کیا جائے گا۔

Comments are closed.