خراب موسمی صورتحال: سرینگر جموں شاہراہ پھر ٹریفک کیلئے بند
سرینگر : 17اکتوبر
ٹنل کے آر پار جاری خراب موسمی صورتحال کے بیچ سرینگر جموں شاہراہ پر تازہ پسیاں گر آئی جس کے نتیجے میں ایک مرتبہ ہھر ٹریفک کی نقل و حرکت روک دی گئی
ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھلواس اور کیفے ٹیریا موڑ پر بھاری بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سرینگر جموں شاہراہ بند ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ شاہراہ کو بحال کرنے کا کام جاری ہے اور مسافروں سے تاکید جاتی ہے کہ وہ شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل سڑک کی جانکادی حاصل کریں
Comments are closed.