خراب موسمی صورتحال : سرمائی تعطیل میں 5مارچ تک توسیع کا امکان ، حمتی فیصلہ کل ہوگا
سرینگر /27فروری /
دی کشمیر میں خراب موسمی صورتحال کے بیچ حکومت کی جانب سے کشمیر صوبے میں اسکولوں کے لئے موسم سرما کی تعطیلات 5 مارچ تک بڑھانے کا امکان ہے۔
ایک مقامی خبر رساں ادارے کے ساتھ بات کرتے ہوئے وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے کہا کہ حکومت اس سلسلے میں کل یعنی جمعہ ایک میٹنگ کرے گی۔ایتو نے کہا”موجودہ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہم جمعہ کو کشمیر میں اسکولوں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کے حوالے سے ایک میٹنگ کرنے جا رہے ہیں“۔
وزیر نے مزید کہا کہ طلباءکی صحت اور حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ اس کے مطابق فیصلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر موسمی حالات بہتر نہیں ہوتے ہیں تو ہم پرائمری لیول کی کلاسوں کی چھٹیوں میں پانچ دن کی توسیع پر غور کر سکتے ہیں اور مزید برفباری ہونے کی صورت میں ہم تمام کلاسوں کیلئے 5 مارچ تک تعطیلات بڑھانے پر غور کریں گے۔
خیال رہے کہ وادی کشمیر میں خراب موسمی صورتحال کے باعث والدین نے مطالبہ کیا تھا کہ اسکولوں میں سرمائی تعطیل میں توسیع کی جائے گی۔
Comments are closed.