خانیار سرینگر میں آگ کی ہولناک واردات ، تین رہائشی مکانات کو نقصان

سرینگر / 06دسمبر /ٹی آئی نیوز

سرینگر کے خانیار علاقے میں جمعہ کے بعد دوپہر اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب علاقے میں آگ کی ایک واردت رونما ہوئی ۔ عین شاہدین کے مطابق آگ ایک رہائشی مکان سے نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہولناک رخ اختیا ر کر لی ۔

اسی دوران مقامی لوگوں نے محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی سروس کو مطلع کیا جنہوں نے علاقے میں پہنچ کر آگ بجھانے کیلئے کارورائی شروع کر دی تاہم جب تک آگ پر قابو پا لیا گیا تب تک تین رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہو گئے اور ان میں موجود تمام ساز و سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے ایک سنیئر عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں خانیار علاقے سے آگ کی ایک واردات رونما ہونے کی اطلاع ملی جس کے بعد وہ موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے آگ بجھانے کیلئے کارروائی شروع کردی ۔

انہو ں نے کہا کہ مقامی لوگوں اور پولیس و سیول انتظامیہ کے افسران کے ہمر اہ آگ بجھانے کیلئے کارروائی شروع کردی گئی اور اس کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ آگ کی واردات میں تین رہائشی مکانات کو نقصان پہنچ گیا جبکہ جب کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

Comments are closed.