خانپورہ بارہمولہ میں نشے میں چور افراد نے گاڑی پر پتھراو کرکے ہزاروں کا نقصان کر ڈالا
سرینگر/23اپرل
نشے کی بیماری وادی کشمیر کے نوجوانوں کو لگاتار اپنا نشانہ بنا رہی ہے اور جس نوجوان نسل کو قوم کا مستقبل مانا جاتا ہے وہ مستقبل نشے کی اندھیرے میں گُم ہوتا جارہا ہے۔ جہاں کچھ روز قبل ایک نشہ آور نوجوان نے اپنی ماں کا قتل کردیا وہیں پوری وادی میں اس واقعہ کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔
اگرچہ آۓ دن خبروں کے ذریعے ہم نشہ آوروں کی گرفتاری کے بارے میں سُنتے ہیں وہیں یہ وبائی بیماری جنگل میں آگ کی طرح پھیل کر قوم کے مستقبل نوجوان کو راکھ میں تبدیل کررہی ہے۔ جہاں صوفی سنتوں کی اس وادی میں نشہ ایک ذلت کا باعث مانا جاتا تھا وہیں نشہ خور اب دن دھاڑے سماج اور لوگوں کی پرواہ کۓ بغیر اس گھنونے کام کو انجام دے رہے ہیں۔
بارہمولہ کے خانپورہ میں آج شراب کے نشے میں چُور نوجوانوں نے اُنکی مدد کرنے والوں کا ہی نقصان کردیا۔ یہ واقعہ ضلع بارہمولہ کے خانپورہ میں آج رونما ہوا جہاں آٹو رکشہ میں سوار چار نوجوان سفر کررہے تھے کہ اچانک اُنکا رکشہ سڑک پر اُلٹ گیا۔ اُنکے پیچھے پیچھے ایک کالے رنگ کی گاڑی میں سوار کچھ لوگوں نے جب آٹو کو پلٹتے ہوۓ دیکھا تو انسانیت کے ناطے انکی مدد کے لۓ دوڑ پڑے اور آٹو میں سوار چاروں نوجوانوں کو باہر نکالنے کی کوشش کی۔ جوں ہی اُن کو آٹو سے باہر نکالا گیا تو معلوم ہوا کی چاروں نوجوان شراب کے نشے میں لت پت ہوکر آٹو رکشہ چلا رہے تھے کہ اچانک انکے قابو سے باہر جاکر راستے پر اُلٹ گیا۔
جوں ہی شراب کے نشے میں چور نوجوانوں کو باہر نکالا گیا تو انہوں نے مدد کرنے والوں پر ہی الزام عائد کردیا کہ آپ نے ہی ہمارے رکشہ کو اُلٹ دیا جبکہ مدد کرنے والوں نے کہا کہ آپ کا رکشہ خود اُلٹ گیا اور ہم نے آپکی مدد کرتے ہوئے آپ لوگوں کو رکشہ سے باہر نکالا جبکہ نشے میں چور نوجوان لگاتار الزام تراشی کرتے رہے۔ اتنے میں ایک نشے میں مست نوجوان نے ایک بڑا پتھر اُٹھاکر مدد کرنے والوں کی گاڑی پر مار دیا اور ہزاروں کا نقصان کردیا۔
یہ منظر دیکھتے ہی آس پاس کے لوگ جمع ہوگئے اور واقعہ کی شچّای معلوم کرنے کے بعد اُن نشے میں چور نوجوانوں کو قابو کرنے کہ کوشش کی۔ اس رسہ کشی میں تین موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ایک کو بارہمولہ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے اور پولیس نے فرار ہوۓ تینوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ مقامی لوگوں نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پولیس اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ نشہ آوروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائ جاۓ تب جاکے ہم ایک نشے سے صاف و پاک سماج کا خواب دیکھ سکتے ہیں۔
Comments are closed.