خاتون کی ہلاکت کا معاملہ :جی ایم سی راجوری میں تعینات پانچ ڈاکٹر معطل 8 کو وجہ بتاو نوٹس جاری
جموں24دسمبر
گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری کے پرنسپل نے خاتون کی موت واقع ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پانچ ڈاکٹروں کو معطل اور آٹھ کے خلاف وجہ بتاو نوٹس جاری کی ۔
بتادیں کہ راجوری کے بدھل علاقے میں پرا سرار بیماری کی وجہ سے اب تک 9افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری کے پرنسپل ڈاکٹر اے ایس بھاٹیہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک حکم نامے کے مطابق ہسپتال میں زیر علاج خاتون مریض رازیم بیگم زوجہ محمد رفیق ساکن بدھل کوٹرناکہ راجوری کی پیر کے روز موت واقع ہوئی جس کا سخت نوٹس لیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ پانچ ڈاکٹروں جن کی شناخت ڈاکٹر وینا بھارتی، ڈاکٹر نیتو ، ڈاکٹر شاکر احمد پرے ، ڈاکٹر شفقت اولا اور ڈاکٹر انیف سلیم راتھرکے بطور ہوئی ہے کو تحقیقات مکمل ہونے تک نوکری سے معطل کیا گیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق مزید ڈاکٹر دویندر کمار، ڈاکٹر بریندر کمار ، نواز علی، کامران علی، کامران طاریق ڈار، طاہر عباس، جگدیو راج، شہناز اختر، تعظیم اختر، رجنی کوہلی، پرابلین کور کو وجہ بتاونوٹس جاری کرکے چوبیس گھنٹے کے اندر اندر اس حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کرنے کو کہا گیا ہے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ راجوری کے بدھل علاقے میں گزشتہ تین ہفتوں کے دوران پرا سرار بیماری کی وجہ سے نو افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
اس پر اسرار بیماری کی وجہ سے خاتون گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں زیر علاج تھی لیکن کل اس نے ہسپتال میں آخر ی سانس لی ہے۔
پرنسپل جی ایم سی کی جانب سے پانچ ڈاکٹروں کی معطلی اور آٹھ دیگر کے خلاف وجہ بتاو نوٹس جاری کرنے سے یہ عیاں ہو رہا ہے کہ یہاں پر غفلت کا معاملہ پیش آیا ہے ۔
Comments are closed.