حیرت انگیز کارکردگی نے ہمارے دلوں کو فخر سے بھر دیا:وزیر اعظم مودی

نئی دہلی،7اکتوبر

ہندوستان نے ایشین گیمز 2023 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی بار 100 تمغے جیتے ہیں۔ ہندوستان نے 25 طلائی، 35 چاندی اور 40 کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔

ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کے 100 تمغے مکمل کرنے پر وزیر اعظم مودی نے تمام کھلاڑیوں کو اس تاریخی کامیابی کے لیے مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ 10 اکتوبر کو ہندوستانی دستے کا استقبال کریں گے۔ وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا میں 10 اکتوبر کو ایشیائی کھیلوں کے اپنے دستے کا خیرمقدم کروں گا اور کھلاڑیوں سے بات کروں گا۔”

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے لوگ اس بات پر پرجوش ہیں کہ ہم نے 100 تمغوں کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ انہوں نے کہا، ”ایشین گیمز میں ہندوستان کے لیے ایک اہم کامیابی۔ میں اپنے ان شاندار کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جن کی کوششوں سے ہندوستان نے یہ تاریخی کارنامہ انجام دیا۔”

Comments are closed.