حیدرآباد 19 مارچ : محمد عبدالقدیر صدیقی مہتمم مکہ مسجد و شاہی مسجد باغ عامہ کے بموجب کورونا وائرس کے پیش نظر مکہ مسجد کو صرف پنچ وقتہ نماز و دیگر نماز وں کے اوقات ہی میں کھلا رکھا جائیگا ۔ احتیاط کے تحت عوام و سیاحوں کیلئے داخلہ تا حکم ثانی ممنوع رہے گا ۔ اس کا مقصد مہلک وبائی مرض کو پھیلنے سے روکنا ہے ۔ موجودہ حالات میں اپنے گھر کے پاس کی مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنا بہتر و مناسب رہے گا بجائے اسکے کہ مکہ مسجد میں ادا کرے۔ عوام و مصلیوں سے گذارش کی گئی کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.