حیدرآباد : شادی کے رقعہ پر مودی کیلئے ووٹ کی اپیل
حیدرآباد : جیسے جیسے لوک سبھا کے انتخابات قریب آرہے ہیں مودی حکومت کے کارکنوں او رمودی بھکتوں میں ایک طرح کی بے چینی بڑھتی جارہی ہے ۔ اور کوئی ایسا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے ہیں جو نریندر مودی کیلئے ووٹ کی اپیل نہ کریں ۔ اسی طرح کا ایک واقعہ شہر میں دیکھنے میںآیا ۔ شہر میں ایک مودی کی حمایت کرنے والے ایک شخص نے اپنے بیٹے کی شادی کے کارڈ پر نریندر مودی کو ووٹ دینے کی اپیل کی ۔
ذرائع کے مطابق ۶۸؍ سالہ ریٹائرڈ الیکٹرک کنٹراکٹر سبھاش راؤ کشن راؤ ینڈے نے اپنے بیٹے کی شادی کے کارڈ پر لکھا یا کہ ” ہماری شادی کا تحفہ یہ ہے کہ آپ ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات میں مودی جی کو ووٹ دیں ۔” یہ شادی۲۱ ؍ فروری کو منعقد ہونے والی ہے ۔ انہوں نے اپنے بیٹے مکیش کی شادی پر کئی سارے لوگوں کو دعوت دی ہے ۔ مسٹر سبھاش راؤ نے میڈیا کو بتایاکہ ان کا بیٹا بھی مودی کا حمایتی ہے ۔ او رشادی کے کارڈ پر مودی جی کیلئے ووٹ کی اپیل ڈلوانے کی اس کی بھی خواہش تھی ۔
ہم نے یہ رقعہ ایک ہزار کی تعداد میں چھپوائے ہیں ۔ واضح رہے کہ مسٹر سبھاش راؤ نے پچھلے اسمبلی انتخابات میں حلقہ اسمبلی راجندر نگر کے ٹی آر ایس امیدوار ٹی پرکاش گوڑ کیلئے مہم چلائی تھی ۔ بعد ازاں پرکاش گوڑ کو کامیابی حاصل ہوئی ۔
Comments are closed.