حکومت کسی بھی موسمی صورتحال سے بر وقت نمٹنے کیلئے تیار / وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
سرینگر /03جنوری / ٹی آئی نیوز
وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے کہا کہ حکومت کسی بھی موسمی صورتحال سے بر وقت نمٹنے کیلئے تیار ہے
اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں برفباری کے ایک اور مرحلے کی پیشگوئی کے پیش نظر حکومت موسم کی خرابیوں سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔وزیر اعلی نے کہا”برف کے حالیہ مرحلے نے ہمیں ایک تجربہ فراہم کیا ہے۔ جہاں بھی کام اچھا ہوا اس کو دہرایا جائے گا اور جہاں بھی کام تھے ان کا اس بار خیال رکھا جائے گا“۔
بجلی کی موجودہ صورتحال کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں عمر نے کہا”اس سال کی صورتحال پچھلے سالوں سے بہتر ہے، لیکن بجلی کی کٹوتی ہوتی ہے، ہم شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جب بھی کسی نظام میں کوئی خرابی پیدا ہوتی ہے، اس خرابی کو جلد از جلد دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے“۔
Comments are closed.