حول سرینگر میں گرینیڈ دھماکہ ، راہگیر زخمی ، علاقے میں تلاشی آپریشن شروع
سرینگر /یکم جنوری / ٹی آئی نیوز
سرینگر کے حول علاقے میں اتوار کی شام دیر گئے مشتبہ ملی ٹنٹوں کے گرینیڈ حملے میں ایک عام شہری زخمی ہو گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملی نٹوں نے علاقے میں قائم سی آر پی ایف بینکر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی اور گرینیڈ پھینکا تاہم گرینیڈ نشانہ چوک کر سڑک پر ایک زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں راہ چلتے ایک نوجوان سمیر احمد ملہ ولد منظور احمد ملہ ساکنہ حول سرینگر معمولی زخمی ہو گیا
پولیس نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے
Comments are closed.