حول تیزاب حملہ: سرینگر کی عدالت نے ملزم کوعمر قید کی سزا سنائی ، 40لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد
سرینگر /06مارچ / ٹی آئی نیوز
سرینگر کے حول علاقے میں خاتون پر تیزاب پھینکنے کے معاملے میں سرینگر کی عدالت نے ایک تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو عمر قید اور 40لاکھ روپے بطور جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ۔
تفصیلات کے مطابق یکم فروری 2022 کو سرینگر کے حول علاقے میں خاتون پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں ملوث ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ۔
پرنسپل سیشن جج سری نگر جواد احمد کی عدالت نے بکواڑہ ڈل گیٹ کے ملز م ساجد الطاف شیخ کے خلاف ایک کھچا کھچ بھری عدالت میں سزا کا اعلان کیااور شیخ پر 40 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا
Comments are closed.